السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا جمعہ کے دن روزی کمانا حرام ہے یا پھر اس وقت روزی کمانا حرام ہے جب خطبہ ہو رہا ہو یعنی ایک یا دو گھنٹے کیا ان دو یا تین گھنٹوں کے علاوہ باقی سارا دن روزی کمانا حلال ہے یا کہ سارا دن ہی روزی کمانا حرام ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اذان جمعہ سے لے کر نماز جمعہ کے سلام پھیرنے تک فقط کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا :
﴿إِذَا نُودِيَ لِلصَّلَوٰةِ مِن يَوۡمِ ٱلۡجُمُعَةِ﴾--الجمعة9
’’جب اذان ہو نماز کی جمعہ کے دن‘‘ نیز فرمایا
﴿فَإِذَا قُضِيَتِ ٱلصَّلَوٰةُ فَٱنتَشِرُواْ﴾--10
’’پھر جب تمام ہو چکے نماز تو پھیل پڑو‘‘
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب