السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا احرام کی حالت میں آنکھوں میں سرمہ ڈالنا یا کوئی دوسری دوا استعمال کرنا جائز ہے ؟ کتاب و سنت کی روشنی میں وضاحت کریں۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
احرام کی حالت میں سرمہ ڈالنا یا کوئی دوسری دوا آنکھوں میں استعمال کرنا جائز ہے اس میں کوئی شرعی قباحت نہیں ہے جیسا کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آدمی کے متعلق فرمایا: ’’جس کی آنکھوں میں درد ہو کہ وہ احرام کی حالت میں اپنی آنکھوں پر مصبّر یعنی ایلوا کا لیپ کرے۔‘‘ [1]
[1] صحیح مسلم، الحج: ۲۰۸۹۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب