سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(192) نماز جنازہ میں تکبیرات کے وقت رفع الیدین کرنا

  • 19841
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-17
  • مشاہدات : 530

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا نماز جنازہ میں تکبیرات کے وقت رفع الیدین کرنا احادیث سے ثابت ہے؟ اس سلسلہ میں واضح مؤقف کی نشاندہی کریں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز جنازہ پڑھتے وقت تکبیرات کے موقع پر رفع الیدین کرنا ثابت ہے۔ حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ وہ جنازے کی ہر تکبیر پر رفع الیدین کرتے تھے۔ [1]

 حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے اس کی سند کو صحیح کہا ہے۔ [2]

 اس سلسلہ میں ایک مرفوع حدیث بھی بیان کی جاتی ہے، حضرت ابن عمررضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز جنازہ پڑھتے تو ہر تکبیر کے وقت رفع الیدین کرتے تھے اور جب نماز ختم کرتے تو سلام پھیرتے تھے۔ [3]

 بہرحال حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہ اتباع سنت کے متعلق بہت حساس طبیعت رکھتے تھے، ان سے نماز جنازہ میں تکبیرات کے وقت رفع الیدین کرنا ثابت ہے لہٰذا اس کا اہتمام کرنا چاہیے۔ رفع الیدین نہ کرنے سے متعلق جو احادیث پیش کی جاتی ہیں وہ صحیح سند سے ثابت نہیں ہیں، واللہ اعلم۔


[1] بیہقی، ص:۴۴،ج۴۔

[2] تلخیص الحبیر، ص: ۱۴۶،ج۲۔

[3] کتاب العلل للدارقطنی، ص:۲۲،ج۲۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:3، صفحہ نمبر:183

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ