سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(191) میت کو اٹھاتے وقت چار پائی کا رخ کس طرف ہونا چاہیے

  • 19840
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 881

سوال

(191) میت کو اٹھاتے وقت چار پائی کا رخ کس طرف ہونا چاہیے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب میت کو اٹھایا جاتا ہے تو چار پائی کا رخ کس طرف کرنا چاہیے؟ کیا یہ سنت ہے کہ اس کا رخ قبلہ کی طرف ہونا چاہیے؟ کتاب و سنت کی روشنی میں جواب دیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

میت کو اٹھاتے وقت اس کا رخ کدھر ہونا چاہیے اس سلسلہ میں مجھے کوئی صحیح اور صریح حدیث نہیں ملی البتہ مسلمانوں کا عمل یہ ہے کہ میت کو لے جاتے وقت اس کا رخ آگے کی طرف ہوتا ہے، اس سلسلہ میں ایک روایت بھی بیان کی جاتی ہے: ’’وہ بیت اللہ جو تمہارے زندہ اور مردہ دونوں کا قبلہ ہے۔‘‘ [1]

 واقعی بیت اللہ ہر اعتبار سے مسلمانوں کا قبلہ ہے یعنی موت کے وقت اور قبر میں میت کا منہ قبلہ کی طرف کر دینا مسنون ہے۔ یہ حدیث اگرچہ ضعیف ہے لیکن اسے مسلمانوں کے ایک متفقہ عمل کے بطور تائید پیش کیا جا سکتا ہے۔ بہرحال کوشش کی جائے کہ میت کو لے جاتے وقت اس کا رخ قبلہ کی طرف کیا جائے یعنی اس کا سر آگے کی طرف ہونا چاہیے۔ (واللہ اعلم)


[1] ابوداود، الوصایا: ۲۸۷۵۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:3، صفحہ نمبر:183

محدث فتویٰ

تبصرے