سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(116) نماز میں آنکھیں بند کر لینا؟

  • 19765
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 568

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض لوگ نماز پڑھتے وقت اپنی آنکھیں بند کر لیتے ہیں، اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت کریں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

دوران نماز آنکھیں بند کر لینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ نہیں ہے، بلکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھتے وقت اپنی نظر سجدے کی جگہ پر رکھتے تھے، اسی طرح جب تشہد بیٹھتے تو آپ دعا کرتے وقت اپنی نظر انگلی کے اشارہ کی طرف رکھتے تھے، چنانچہ حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر آپ کے اشارے سے تجاوز نہیں کرتی تھی۔ [1]

 اس حدیث کی رو سے نمازی، دوران نماز اپنی آنکھیں بند کرنے کی بجائے انہیں کھلا رکھے، آنکھیں بند کرنے کا عمل کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں ہے۔ (واللہ اعلم)


[1]   ابوداود، الصلوٰۃ:۹۹۰۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

 

جلد3۔صفحہ نمبر 124

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ