سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(90) پیشانی پر سجدہ کی وجہ سے پڑھنے والا کا لا نشان بزرگی کی علامت ہے؟

  • 19739
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-12
  • مشاہدات : 1800

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا پیشانی پر سجدہ کی وجہ سے پڑھنے والا سیاہ نشان بزرگی کی علامت ہے؟ ہمارے ہاں اسے نیکی کی علامت تصور کیا جاتا ہے۔ وضاحت فرمائیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ نشان جلد کے نرم یا سخت ہونے کی وجہ سے جلدی یا دیر سے پڑتا ہے، بعض ایسے شخص بھی ہیں جو پکے نمازی اور لمبے لمبے سجدے کرتے ہیں لیکن ان کی پیشانی پر نشان نمودار نہیں ہوتا، کچھ لوگ ایسے بھی دیکھنے میں آئے ہیں کہ وہ پیشانی پر پتھر رگڑ کر اس قسم کا نشان ڈال لیتے ہیں تاکہ لوگوں میں ان کی ’’بزرگی‘‘ مشہور ہو، ہمارے نزدیک یہ نشان بزرگی کی علامت نہیں ہے بلکہ چہرے کا نور، حسن خلق اور انشراح صدر وغیرہ بزرگی کی علامت بن سکتی ہے۔ نمازی کو ان عادات کو اختیار کرنا ہو گا۔ خواہ پیشانی پر نشان پڑے یا نہ پڑے، اس کی طرف اتنی توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ (واللہ اعلم)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:3، صفحہ نمبر:106

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ