سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(85) تیسری ،چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ کے ساتھ مزید سورت پڑھنا

  • 19734
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1449

سوال

(85) تیسری ،چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ کے ساتھ مزید سورت پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا ظہر اور عصر کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورۃ فاتحہ کے ساتھ کوئی دوسری سورت پڑھی جا سکتی ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی پہلی دو رکعتوں میں سورۃ فاتحہ اور کوئی دو سورتیں پڑھتے اور دوسری دو رکعتوں میں صرف سورۃ فاتحہ پڑھتے تھے۔ [1]

 لیکن دوسری روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ تیسری اور چوتھی رکعت میں فاتحہ کے ساتھ کوئی اور سورت بھی ملائی جا سکتی ہے۔ چنانچہ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی پہلی دو رکعتوں میں سے ہر رکعت میں تیس آیات کے برابر قراء ت کرتے اور دوسری دو رکعتوں میں پندرہ آیات کے برابر قراء ت کرتے، اور عصر کی پہلی دو رکعتوں میں سے ہر رکعت میں پندرہ آیات کے برابر قراء ت کرتے اور دوسری دو رکعات میں اس سے نصف کے بقدر قراء ت کرتے تھے۔[2]

 اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ ظہر اور عصر کی آخری دو رکعت میں سورۃ فاتحہ کے ساتھ کوئی بھی سورت ملائی جا سکتی ہے لیکن یہ ضروری نہیں ہے بلکہ فاتحہ کا پڑھنا ہی ضروری ہے۔ (واللہ اعلم)


[1] بخاری، الاذان:۷۷۶۔ 

[2] مسند امام احمد،ص:۳،ج۳۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:3، صفحہ نمبر:103

محدث فتویٰ

تبصرے