السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
«مَا الْفَرْقُ بَيْنَ رِبَا الْفَضْلِ وَبَيْنَ حُسْنِ الْقَضَاءِ وَهٰذَا الْبَابُ مَوْجُوْدٌ فِیْ صَحِيْحِ الْبُخَارِی وَهَلْ يُشْتَرَطُ اَنْ يَکُوْنَ طَلَبُ الْفَضْل مَشْرُوْطاً عِنْدَ الْمُعَامَلَةِ» ؟
’’سودی اضافہ اور اچھی ادائیگی میں کیا فرق ہے اور یہ باب صحیح بخاری میں ہے اور کیا معاملہ کے وقت اضافہ کے مطالبہ کا شرط ہونا ضروری ہے‘‘؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
«فَاعْلَمْ أَنَّ الْفَرْقَ بَيْنَ رِبَا الْفَضْلِ وَحُسْنِ الْقَضَاءِ أَنَّ رِبَا الْفَضْلِ لاَ يَکُوْنُ إِلاَّ رِبًا ، وَحُسْنَ الْقَضَاءِ قَدْ يَکُوْنُ رِبًا ، وَقَدْ لاَ يَکُوْنُ رِبًا ، وَإِنَّمَا هٰذَا إِذَا لَمْ يُشْتَرَطْ فِیْ حُسْنِ الْقَضَاءِ أَنْ يَکُوْنَ غَيْرَ رِبًا ، وَإِنِ اشْتُرِطَ فَالْفَرْقُ أَنَّ رِبَا الْفَضْلِ رِبًا ، وَحُسْنَ الْقَضَاءِ لَيْسَ بِرِبًا ۔ أَمَّا سُؤَالُکَ : هَلْ يُشْتَرَطُ أَنْ يَکُوْنَ طَلَبُ الْفَضْلِ مَشْرُوْطًا عِنْدَ الْمُعَامَلَةِ ؟ فَجَوَابُه أَنَّهُ لاَ يُشْتَرَطُ »
’’سودی اضافے اور اچھی ادائیگی میں فرق یہ ہے کہ سودی اضافہ تو سود ہی ہوتا ہے اور اچھی ادائیگی کبھی سود ہوتی ہے اور کبھی نہیں اور یہ فرق اس وقت ہے جب اچھی ادائیگی میں سود نہ ہونے کی شرط نہ ہو اور جب شرط ہو تو اس وقت فرق یہ ہو گا کہ سودی اضافہ سود ہو گا اور اچھی ادائیگی سود نہ ہو گا ۔ اور آپ کا یہ سوال کیا یہ شرط ہے کہ اضافہ کا مطالبہ معاملہ کے وقت مشروط ہو تو اس کا جواب یہ ہے کہ شرط نہیں ہے‘‘
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب