سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(55) گھر میں میاں بیوی کا فرض نماز ادا کرنا

  • 19704
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-06
  • مشاہدات : 1879

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا گھر میں میاں بیوی دونوں فرض نماز کی جماعت کرا سکتے ہیں؟ اگر کراسکتے ہیں تو اس کی کیا صورت ہو گی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مرد حضرات کے لیے مسجد میں نماز باجماعت ادا کرنا ضروری ہے بلاوجہ ان کا گھر میں نماز پڑھنا صحیح نہیں ہے۔اگر کسی معقول عذر کی وجہ سے گھر میں نماز ادا کرنا ضروری ہو تو بیوی خاوند دونوں جماعت کراسکتے ہیں۔ اس کی صورت یہ ہو گی کہ خاوند جماعت کرائے اور بیوی اس کے برابر کھڑا ہونے کے بجائے پیچھے کھڑی ہو گی ،حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کہتے ہیں کہ ہمارے گھر ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  نے جماعت کرائی تو میں اور بچہ آپ کے پیچھے اور ہماری والدہ حضرت اُم سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہا اکیلی ہمارے پیچھے کھڑی ہوئیں۔[1]

عورت کسی صورت میں مرد کی جماعت نہیں کرائے گی خواہ وہ عالمہ فاضلہ ہی کیوں نہ ہو۔


[1] ۔صحیح بخاری،الاذان:727۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:3، صفحہ نمبر:82

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ