سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(29) بیماری کی وجہ سے پیشاب نکلنا

  • 19678
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1135

سوال

(29) بیماری کی وجہ سے پیشاب نکلنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میرا مثانہ کمزور ہے،معمولی سی کھانسی یا چھینک آنے سے پیشاب نکل جاتا ہے، ایسے حالات میں میرے لیے کیا حکم ہے،بار بار کپڑوں کو تبدیل کرنا بہت مشکل ہے؟اس سلسلہ میں میری رہنمائی کریں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس میں کوئی شک نہیں کہ پیشاب نجس اور پلید ہے اور جس کپڑے کو لگ جائے اسے دھونا ضروری ہے اس قسم کی بیماری کے دوران ایک الگ کپڑا (لنگوٹ ،جانگیہ،انڈروئیر)استعمال کیا جاسکتا ہے، نماز کی ادائیگی کے وقت اسے اتارلیاجائے اور طہارت حاصل کر کے نماز پڑھ لی جائے، اور اگر دوران نماز یہ عمل جاری رہتاہے تو ایسے حالات میں اللہ تعالیٰ کا ارشادہے۔

﴿لا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفسًا إِلّا وُسعَها...﴿٢٨٦﴾... سورةالبقرة

’’اللہ تعالیٰ کسی کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا۔‘‘

ایسے حالات میں وہ اپنی نماز کو جاری رکھے اور ایک دفعہ وضو کرنے کے بعد ایک نماز سنتوں سمیت ادا کی جاسکتی ہے،دوسری نماز کے لیے تازہ وضو کرنا ہو گا۔بعض لوگوں کو پیشاب کے قطرے آتے رہتے ہیں یا ہوا خارج ہوتی رہتی ہے، ان کا بھی یہی حکم ہے اگر ایام کے بعد عورتوں کا خون جاری ہے تو ان کا بھی یہی حکم ہے۔ بہر حال صورت مسئولہ میں شریعت کا یہ حکم ہے کہ وہ پیشاب آلود کپڑے کو پاک کرےاور پاکیزہ کپڑوں میں نماز ادا کرےاور اگر دوران نماز بیماری کی وجہ سے پیشاب آجائے تو اپنی نماز کو جاری رکھے، نماز پڑھنے کی حد تک وضو برقرار رہے گا، اس کے بعد دوسری نماز کے لیے کپڑے تبدیل کر کے از سر نو وضو کیا جائے تو پھر نماز ادا کی جائے۔(واللہ اعلم)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:3، صفحہ نمبر:59

محدث فتویٰ

تبصرے