السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کسی بچے کی پیدائش کے وقت گھر والوں سے اس کی بیماری میں مصروفیت کی وجہ سے سر کے بال مونڈے نہیں گئے اور ان کے برابر چاندی بھی صدقہ نہیں کی گئی جبکہ اس کی عمر اب 45دن ہو چکی ہے۔
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس کی طرف سے عقیقہ کیا جا سکتا ہے کیونکہ امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کا موقف ہے کہ ساتواں دن مقرر کرنا حد بندی کے لیے نہیں بلکہ اختیار کے لیے ہے اور بالوں کا وزن بھی اب کوئی زیادہ تو نہیں ہو گیا ہو گا۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن عبدالمقصود)
ھذا ما عندي والله اعلم بالصواب