السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا باپ کے لیے اپنی بیٹی کے حق مہر س کچھ لینا جائز ہوگا؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
باپ کے لیے اپنی بیٹی کے حق مہر سے جس قدر وہ چاہے لینا جائز ہوگا اگرچہ وہ زیادہ ہی ہو کیونکہ اس کے مال کا مالک بننا جائز ہے تو اس کے حق مہر کا مالک کیسے نہیں ہوسکتا؟واللہ اعلم۔(فضیلۃ الشیخ عبدالرحمان سعدی)
ھذا ما عندي والله اعلم بالصواب