سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(769) خوشیوں کے مواقع پر زغرطہ (ناک سے نکالی جانے والی مخصوص آواز ) کا حکم

  • 19617
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-05
  • مشاہدات : 592

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زغرطہ کا کیا حکم ہے؟یہ ایسی آواز ہے جو عورت خوشی کے وقت نکالتی ہے ہمیں فائدہ دو اللہ آپ کو بدلہ دےگا۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مردوں کی موجودگی میں عورت کا آواز بلند کرنا جائز نہیں نہ تو خوشی کے وقت کی مخصوص آواز اور نہ ہی اس کے علاوہ کیونکہ اس کی آواز میں بھی فتنہ ہے پھر یہ آواز (زغرطہ) پہلے اور پچھلے مسلمانوں میں معروف نہیں اور یہ بری عادتوں میں سے ہے جسے چھوڑنا ہی مناسب ہے اور اس لیے بھی کہ یہ قلت حیا کی دلیل ہے۔(فضیلۃ الشیخ صالح الفوزان)

ھذا ما عندي والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 687

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ