السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
شادی بیاہ میں عورتوں کے آپس میں رقص کرنے کا کیا حکم ہے؟اللہ تمھیں بدلہ دے گا آپ ہمیں فتویٰ دیں ۔
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
شادی کے موقع پر عورتوں کے رقص کرنے میں کوئی حرج نہیں نیز اچھے گانے کے ساتھ دف بجانے میں بھی اس لیے کہ شادی کا وہ اعلان ہے جس کا شرعی طور پر حکم دیا گیا ہے لیکن اس شرط سے کہ یہ صرف عورتوں تک محدود ہو۔ ایسی آواز کے ساتھ کہ اپنی جگہ سے دور اور بلند نہ ہو اور مکمل پردے کی شرط کے ساتھ اس اعتبار سے کہ عورت کے پردے سے ناچنے کی حالت میں کوئی چیز ظاہر نہ ہو۔ مثلاً اس کے کندھے بازواور پنڈلیاں اور صرف وہی چیزیں ظاہر ہو سکتی ہوں جو عام طور پر کسی مسلمان عورت کی عورتوں کی موجودگی میں ظاہر ہو جاتی ہیں(فضیلۃ الشیخ صالح الفوزان)
ھذا ما عندي والله اعلم بالصواب