سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(762) انگریزی زبان کے کورس وغیرہ میں دھوکہ اور خیانت کا حکم

  • 19610
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 947

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

انگریزی زبان اور دوسرے علوم مثلاً ریاضی وغیرہ میں دھوکے کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

چاہے جو بھی مضمون ہو اس میں دھوکہ جائز نہیں کیونکہ امتحان کا مقصد اس مضمون میں طالب کے علمی معیار کو متعین کرنا اور اس کی اصلاح کرنا ہے اور اس لیے بھی کہ خیانت کے ذریعہ اس میں سستی دھوکہ اور کمزور طالب علم کو محنتی پر مقدم کرنا لازم آتا ہے اللہ کے رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم   نے فرمایا:

"من غشنا فليس منا"[1]"

"جس نے ہمیں دھوکہ دیا وہ ہم میں سے نہیں"

حدیث میں"غش"کا لفظ ہر چیز کے لیے عام ہے واللہ اعلم۔(فضیلۃ الشیخ عبداللہ بن جبرین)


[1] ۔صحیح مسلم رقم الحدیث (101)

ھذا ما عندي والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 671

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ