سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(761) امتحان سے باجماعت نماز کا رہنا

  • 19609
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-21
  • مشاہدات : 589

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر سارے یا نصف امتحان کا وقت باجماعت نماز کے مقابلے میں آجائے تو کیا واجب ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ جس نے اس سکول میں داخلہ لیا جس کے تمام نظام اور طریقے شریعت کے حکم کے موافق نہیں تو بدیہی بات ہے کہ انجام بھی شریعت کے مخالف ہوگا۔

تو جو شریعت کا التزام چاہتا ہے وہ ایسی تعلیم اور نظام کے پیچھے نہ پڑے جو شریعت کے مخالف ہو۔ اگر وہ ایسا کرتا ہے تو یہ سوال پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں اس لیے کہ ان سالوں کو وہ ضائع نہیں کرسکتا جنھیں اس نے تحصیل علم کے لیے وقف کردیا ہے لہٰذا علم کی تلاش صحیح علمی نظام کی موافقت میں شروع کرنا آدمی کا فریضہ ہے اس لیے کہ جس کی بنیاد درست ہوگی وہ درست ہو گا اور جس کی بنیاد برائی پر ہو گی وہ برا ہو گا۔(علامہ ناصر الدین البانی  رحمۃ اللہ علیہ  )

ھذا ما عندي والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 671

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ