السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میر ی ساس مجھ سے مطالبہ کرتی ہے کہ میں اس کے بیٹے(شوہر کے بھائی،یعنی دیور) کے ساتھ چادر اور پردہ وغیرہ کرکے ٹیلی ویژن کے سامنے اور چائے پیتے وقت بھی بیٹھوں تو میں اس سے کنارہ کشی کرتی ہوں اور وہ مجھے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں تو کیا میں حق پر ہوں یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس حالت میں ان کے ساتھ نہ بیٹھنا تیرا حق بنتا ہے کیونکہ اس میں فتنے کے اسباب ہیں تو تیرے خاوند کا بھائی،جو ابھی کنوارہ ہے،اجنبی معتبر ہوگا تو اس کا تیری آواز کوسننا اور اسے تیری شخصیت کو دیکھنا فتنے کے اسباب سے سمجھا جائے گا اور ایسے ہی تیرا بھی اس کی طرف دیکھنا۔(فضیلۃ الشیخ عبداللہ بن جبرین )
ھذا ما عندي والله اعلم بالصواب