سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(740) ماہواری کے آ خری حصے میں خاوند کا بیوی سے مجامعت کا مطالبہ

  • 19588
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1047

سوال

(740) ماہواری کے آ خری حصے میں خاوند کا بیوی سے مجامعت کا مطالبہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر خاوند اپنی بیوی سے ماہواری کے اخر میں (جماع کرنے کا) مطالبہ کرے تو کیا وہ اس پر موافقت کرسکتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سوال تو یہ بتاتا ہے کہ یہ عورت جانتی ہے کہ جب عورت ماہواری کے ایام سے گزررہی ہوتو خاوند کے لیے اس سے جماع کرنا جائز نہیں کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کے فرمان سے معلوم ہے:

﴿وَيَسـَٔلونَكَ عَنِ المَحيضِ قُل هُوَ أَذًى فَاعتَزِلُوا النِّساءَ فِى المَحيضِ وَلا تَقرَبوهُنَّ حَتّىٰ يَطهُرنَ فَإِذا تَطَهَّرنَ فَأتوهُنَّ مِن حَيثُ أَمَرَكُمُ اللَّهُ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ التَّوّ‌ٰبينَ وَيُحِبُّ المُتَطَهِّرينَ ﴿٢٢٢﴾... سورةالبقرة

"آپ سے حیض کے بارے میں سوال کرتے ہیں، کہہ دیجیئے کہ وه گندگی ہے، حالت حیض میں عورتوں سے الگ رہو اور جب تک وه پاک نہ ہوجائیں ان کے قریب نہ جاؤ، ہاں جب وه پاک ہوجائیں تو ان کے پاس جاؤ جہاں سے اللہ نے تمہیں اجازت دی ہے، اللہ توبہ کرنے والوں کو اور پاک رہنے والوں کو پسند فرماتا ہے"

علمائے کرام کا اجماع ہے کہ حالت حیض میں خاوند کا اپنی بیوی سے مجامعت کرنا حرام ہے،اوربیوی پر خاوند کو اس سے منع کرنا ضروری ہے اور وہ اس کے پکارنے کے باجود اس کی موافقت نہ کرے بلکہ مخالفت کرے کیونکہ یہ حرام ہے،اور خالق کی نافرمانی میں مخلوق کی فرمانبرداری جائز نہیں۔ہاں،جب عورت کو کوئی عذر(حیض) لاحق ہو تو بغیر جماع کے عورت سے لطف اندوز ہونے میں کوئی حرج نہیں،جیسے کہ وہ شرمگاہ کے باہر باہر فائدہ حاصل کرسکتاہے لیکن اگر انزال ہوجائے تو غسل ضروری ہوگا اور اگر انزال نہیں ہوا تو غسل بھی واجب نہیں ہوگا۔

اور اگر عورت کے بغیر صرف مرد کو انزال ہوتو صرف مرد پرغسل واجب ہوگا اور اگر صرف عورت کو انزال ہوتا ہے مرد کے بغیر تو صرف عورت پر ہی غسل واجب ہوگا۔اور اگر دونوں کو انزال ہوتا ہے تو دونوں پر غسل واجب ہوگا کیونکہ غسل انزال سے واجب ہوجاتاہے انزال چاہے کسی بھی وجہ سے ہو،یا پھر جماع کرنے سے ،یعنی شرمگاہ کو شرمگاہ میں داخل کرنے سے اگرچہ اس حالت میں انزال نہ بھی ہو۔(فضیلۃا لشیخ محمد بن صالح العثمین  رحمۃ اللہ علیہ  )

ھذا ما عندي والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 656

محدث فتویٰ

تبصرے