سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(732) ریا کاری کے ڈر سے وعظ و نصیحت سے رکنا

  • 19580
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 807

سوال

(732) ریا کاری کے ڈر سے وعظ و نصیحت سے رکنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کوئی عورت پوچھتی ہے میں دکھلاوے سے اس قدر ڈرتی اور بچتی ہوں کہ کچھ لوگوں کو نصیحت کرنے اور واضح امور میں انھیں روکنے کی سکت نہیں رکھتی مثلاً:غیبت اور چغلی وغیرہ اور میں ڈرتی ہوں کہ یہ میری طرف سے دکھلاوا ہو جائے گا اور خدشہ محسوس کرتی ہوں کہ لوگ اسے ریا کاری سمجھیں گے اس وجہ سے میں انھیں نصیحت نہیں کر سکتی جیسا کہ میں اپنے دل میں کہتی ہوں کہ وہ تو علم یافتہ لوگ ہیں انھیں میری نصیحت کی ضرورت نہیں تو آپ کی کیا رائے ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ شیطانی پروپیگنڈے میں سے ہے جن کے ذریعے وہ لوگوں کو اللہ کی طرف دعوت اور نیکی کے حکم اور برائی سے باز کرنے سے دور کرتاہے ۔یہ وجہ ہے کہ وہ انھیں وہم دلاتاہے۔ کہ یہ ریاکاری ہے ،اور ڈراتا ہے کہ لوگ اسے ریاکاری سمجھیں گے۔اے بہن!تیرے لیے مناسب نہیں کہ تو اس کی طرف متوجہ ہو بلکہ تیرے  اوپر یہ فریضہ ہے کہ جب تو اپنی بہنوں اور بھائیوں میں کسی واجب اور حرام کے ارتکاب کے حوالے سے کوتاہی محسوس کرے توان  کو نصیحت کرے،مثلاً:غیبت،چغلی اور مردوں سے  پردہ نہ کرنا۔اور ریاکاری سے خطرہ محسوس نہ کر بلکہ اللہ کے لیے خالص ہوجا اور اس کے ساتھ سچی بن اور بھلائی سے خوش ہوجا،اور شیطان کے دھوکوں اور اس کے وسوسوں کو چھوڑ دے۔

جوتیرے دل میں ارادہ اللہ تعالیٰ کے لیے اخلاص اور بندوں کے لیے خیر خواہی کا ہے۔اُسےاللہ جانتا ہے ،نیز یہ بھی جانتاہے کہ ریاکاری شرک ہے جس کو کرنا ناجائزہے لیکن کسی ایماندار مرد عورت کے لیے دعوت اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے حوالے سے اللہ کے فریضے کو محض ریاکاری کے خوف سے چھوڑنا جائز نہیں۔تجھ  پر اس سے احتیاط بھی ضروری ہے،اور مردوں اور عورتوں کے درمیان فریضے کی پابندی بھی ضروری ہے ،اس بارے میں مرد اور عورت برابر ہیں۔اللہ نے اپنی پیاری کتاب میں واضح کیا ہے جہاں اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے کہا ہے:

﴿وَالمُؤمِنونَ وَالمُؤمِنـٰتُ بَعضُهُم أَولِياءُ بَعضٍ يَأمُرونَ بِالمَعروفِ وَيَنهَونَ عَنِ المُنكَرِ وَيُقيمونَ الصَّلو‌ٰةَ وَيُؤتونَ الزَّكو‌ٰةَ وَيُطيعونَ اللَّهَ وَرَسولَهُ أُولـٰئِكَ سَيَرحَمُهُمُ اللَّهُ إِنَّ اللَّهَ عَزيزٌ حَكيمٌ ﴿٧١﴾... سورة التوبة

"مومن مرد وعورت آپس میں ایک دوسرے کے (مددگار ومعاون اور) دوست ہیں، وه بھلائیوں کا حکم دیتے ہیں اور برائیوں سے روکتے ہیں، نمازوں کو پابندی سے بجالاتے ہیں زکوٰة ادا کرتے ہیں، اللہ کی اور اس کے رسول کی بات مانتے ہیں، یہی لوگ ہیں جن پر اللہ تعالیٰ بہت جلد رحم فرمائے گا بیشک اللہ غلبے والا حکمت والا ہے"

(سماحۃ الشیخ عبدالعزیز بن باز رحمۃ اللہ علیہ  )

ھذا ما عندي والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 650

محدث فتویٰ

تبصرے