سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(721) منگنی کے ارادے سے لڑکی کے سینے اور بالوں کو دیکھنا

  • 19569
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 811

سوال

(721) منگنی کے ارادے سے لڑکی کے سینے اور بالوں کو دیکھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا آدمی کے لیے اس عورت کی ہتھیلیوں اور چہرے کے علاوہ کچھ دیکھنا جائز ہے جس سے وہ منگنی کا ارادہ رکھتا ہو، مثلاً اس کے سینے اور بالوں کو دیکھنا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ظاہر یہی ہے کہ پہلے سے طے شدہ پروگرام کے بغیر یہ جائز ہے اسی کے ہم معنی نبی  صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا ہے۔

"اذا القي في قلب احدكم خطبة امراة فلينظر الي ما يدعوه الي نكاحها"[1]

"جب تم میں سے کسی کے دل میں کسی عورت کو نکاح کو پیغام دینے کا خیال ڈالا جائے تو وہ اس کی طرف دیکھ سکتا ہے جو اسے اس کے نکاح کی دعوت دیتا ہے۔

البتہ طے شدہ پروگرام کے ساتھ صرف ہتھیلیوں اور چہرے سے زیادہ دیکھنا جائز نہیں ۔(علامہ ناصر الدین البانی  رحمۃ اللہ علیہ  )


[1]۔حسن مسند احمد (3/334)

ھذا ما عندي والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 639

محدث فتویٰ

تبصرے