سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(715) عورت کاڈرائیونگ کرنا

  • 19563
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 824

سوال

(715) عورت کاڈرائیونگ کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا عورت کے لیے جائز ہے کہ بڑے شہروں کی سڑکوں پر گاڑی چلائے جہاں پر اور بھی بہت سے مردوعورت  گاڑی چلانے والے ہوتے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورت کے لیے شہروں کی سڑکوں پر گاڑی چلانا اورڈرائیوروں سے اختلاط جائز نہیں ہے کیونکہ اس میں تمام  چہرے یا بعض چہرے کو ننگا کرنا ہے،نیز عموماً ہاتھوں وک ننگا کرنا بھی ہے،اور یہ اعضاء اس کے پردے میں داخل ہیں،اور اس لیے بھی کہ بیگانے مردوں سے میل جول فتنے کاسبب اور فساد کا باعث ہے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)

ھذا ما عندي والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 635

محدث فتویٰ

تبصرے