سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(714) بذریعہ ٹیلی فون دلہن سے گفتگو کرنے کا حکم

  • 19562
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 777

سوال

(714) بذریعہ ٹیلی فون دلہن سے گفتگو کرنے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا بذریعہ ٹیلی فون دلہن سےگفتگو کرنا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب اس سے عقد نکاح ہوچکا ہو تو  فون میں اس سے گفتگو کرنا جائز ہے لیکن جب وہ منگیتر ہو تو اس کے ولیوں کی اجازت کے بغیر گفتگو جائز نہیں،اور اس شرط پر کہ بات میں نرمی کو چھوڑتے ہوئے کسی فائدے کی خاطر بات کی جائے،نیز دل لگی والی گفتگو،ہنسی اور جذبات کو ابھارنے وغیرہ سے بھی بجنا چاہیے کیونکہ گفتگو کرنے والا بیگانہ مرد ہے،لہذا ولیوں کی اجازت کا ہونا ضروری ہے۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن عبدالمقصود)

ھذا ما عندي والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 634

محدث فتویٰ

تبصرے