السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
غیر شادی شدہ نوجوان کا غیر شادی شدہ نوجوان لڑکی سے بذریعہ ٹیلی فون گفتگو کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بیگانی عورت سے شہوت بڑھکانے والی باتیں ناجائز ہیں،مثلاً:عشق بازی کی باتیں،نازونخرے اور بات میں نرم اوردلکش انداز،چاہے وہ فون میں ہو یا کسی اور صورت میں۔اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
﴿ فَلا تَخضَعنَ بِالقَولِ فَيَطمَعَ الَّذى فى قَلبِهِ مَرَضٌ وَقُلنَ قَولًا مَعروفًا ﴿٣٢﴾... سورة الاحزاب
"بات کرنے میں نرمی نہ کرو کہ جس کے دل میں بیماری ہے طمع کر بیٹھے،اور وہ بات کہو جو اچھی ہو۔"
لیکن حسب ضرورت گفتگو کرنے میں کوئی حرج نہیں بشرط یہ کہ وہ خرابی سے محفوظ ہو اور ضرورت کےمطابق ہو۔(سماحۃ الشیخ عبداللہ بن جبرین)
ھذا ما عندي والله اعلم بالصواب