سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(703) بلیڈ سے بغل کے بال مونڈنا

  • 19551
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1264

سوال

(703) بلیڈ سے بغل کے بال مونڈنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا بلیڈ سے بغل کے بالوں کامونڈنا درست ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جائزہے کیونکہ بغلوں سے بال ختم کرنا مقصد ہے،چاہے اکھاڑ کر ہو یامونڈ کر یاکسی اور طریقے سے لیکن اکھاڑنا اگر آسان ہوتو زیادہ بہتر ہے،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم   کے فرمان کی وجہ سے:

" الفطرة خمس: الختان , والاستحداد , وقص الشارب , وتقليم الأظافر , ونتف الإبط"[1]

"پانچ چیزیں فطرتی ہیں:ختنہ،مونچھیں کاٹنا،ناخن کاٹنا،بغل کے بال اکھاڑنا اور زیرناف بال مونڈنا۔"

اس کے صحیح ہونے پر بخاری ومسلم کا اتفاق ہے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)


[1] ۔صحیح البخاری رقم الحدیث(5550) صحیح مسلم رقم الحدیث(257)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 619

محدث فتویٰ

تبصرے