سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(696) عورتوں کا ہتھیلی اور پاؤں پر مہندی لگانا

  • 19544
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-17
  • مشاہدات : 1468

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عورتوں کے حوالے سے ہاتھوں اور پاؤں پر مہندی لگانے کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مشہور احادیث کی وجہ سے شادی شدہ عورتوں کے ہاتھوں اور پاؤں پر مہندی لگانا مستحب (اچھا) ہے اس کی طرف سنن ابو داؤد رحمۃ اللہ علیہ   کی روایت بھی راہنمائی کرتی ہے کہ کسی عورت نے سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا    سے مہندی سے رنگنے کے بارےمیں پوچھا تو انھوں نے کہا :کوئی حرج نہیں لیکن میں اسے براسمجھتی ہوں کیونکہ اللہ کے رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم   اس کی مہک کو براسمجھتے تھے۔[1]

اور عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا    سے ہی بیان کیا گیا ہے کہتی ہیں کہ کسی عورت نے اپنے ہاتھ سے درپردہ اللہ کے رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم   کی طرف اشارہ کیا اس کے ہاتھ میں نبی  صلی اللہ علیہ وسلم   کے نام کا خط تھا تو نبی  صلی اللہ علیہ وسلم   نے اپنا ہاتھ کھینچ لیا اور فرمایا:

"مَا أَدْرِي أَيَدُ رَجُلٍ أَمْ يَدُ امْرَأَةٍ ؟"[2]

"میں نہیں جانتا کہ یہ کسی عورت کا ہاتھ ہے یا مرد کا؟"

اسے امام ابوداود رحمۃ اللہ علیہ   اور نسائی  رحمۃ اللہ علیہ   نےبیان کیا ہے۔لیکن اپنے ناخنوں پر ایسی پالش نہ لگائے جو اُن پر منجمد ہوجائے۔اور طہارت سے رکاوٹ بن جائے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)


[1] ۔ضعیف۔سنن ابی داود رقم الحدیث(4164)

[2] ۔حسن سنن ابی داود رقم الحدیث(4166)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 615

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ