سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(688) کچھ بال کاٹنے کا حکم

  • 19536
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1082

سوال

(688) کچھ بال کاٹنے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عورت کے اپنے کچھ بال کاٹنے کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورت کے اپنے بال کاٹنے کے بارے میں اس عمل کی وجہ پر غور کیا جائے گا اگر عورت اپنے بال کفار اور فاسق عورتوں سے مشابہت کرنے کے لیے کٹاتی ہے تو اس نیت سے بال کاٹنا ناجائز ہے اگر عورت اپنے بالوں کو کچھ ہلکا کرنے یا اپنے خاوند کی چاہت کو برقراررکھنے کے لیے کرتی ہے تو میں اس کے بارے میں کوئی رکاوٹ نہیں سمجھتا صحیح مسلم میں یہ بات ثابت ہے کہ نبی  صلی اللہ علیہ وسلم   کی عورتیں اپنے بال کاٹاکرتی تھیں یہاں تک کہ وہ کان کے نچلے حصے تک ہوتے۔[1](علامہ ناصر الدین البانی رحمۃ اللہ علیہ  )


[1] ۔صحیح مسلم رقم الحدیث(320)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 608

محدث فتویٰ

تبصرے