السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دی دوسری طلاق دس دن کے بعد دی بغیر رجوع کے کیا بغیر رجوع کے دوسری طلاق ہو جائے گی ؟ نیز یہ بتائیں کہ پہلی اور دوسری طلاق کے درمیان کتنا وقفہ ہونا چاہیے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہو جائے گی اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :
﴿ٱلطَّلَٰقُ مَرَّتَانِۖ فَإِمۡسَاكُۢ بِمَعۡرُوفٍ أَوۡ تَسۡرِيحُۢ بِإِحۡسَٰنٖۗ﴾--بقرة229
رجعی طلاقیں دو ہیں اس کے بعد یا تو بیوی کو آباد رکھنا ہے یا پھر شائستگی کے ساتھ چھوڑ دینا ہے
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب