سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(672) شہرت کا لباس

  • 19520
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1006

سوال

(672) شہرت کا لباس

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

شہرت کے لباس پہننے کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسلمان عورت کے لیے جائز نہیں کہ وہ ایسے رنگ کے لباس کا انتخاب کرے جس سے شہرت اور نمود کی خواہش کا پتہ چلتا ہو اور حدود شریعت میں رہ کر لباس کی ضرورت یا حسن وجمال سے اس کا کوئی تعلق نہ ہو بلکہ صرف اس لیے وہ رنگ اختیار کیا جائے کہ لوگ ان کی طرف نظریں اٹھا کر دیکھیں،اور بھوکی نظریں اس سے فتنے میں مبتلا ہوں۔عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ   سے بیان کیا گیا ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم   نے فرمایا:

"مَنْ لَبِسَ ثَوْبَ شُهْرَةٍ فِي الدُّنْيَا أَلْبَسَهُ اللهُ ثَوْبَ مَذَلَّةٍ يَوْمَ القِيَامَةِ، ثُمَّ أُلْهِبَ فِيهِ نَاراً "[1]

"جس نے دنیا میں چرچے کا لباس پہنا اللہ اسے قیامت کے دن ذلت وخواری کا لباس پہنا کر اس میں آگ کاشعلہ بھڑکائے گا۔"

ابن الاثیر رحمۃ اللہ علیہ   کا"لباس شہرت" کی  توضیح میں قول ہے:چرچے کا لباس ایسا ہے جب انسان اس کو پہنے تو اسے رسوائی حاصل ہو اور وہ لوگوں میں مشہور ہوجائے۔(فضیلۃ الشیخ صالح الفوزان)


[1] ۔حسن سنن ابی داود رقم الحدیث(4029)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 600

محدث فتویٰ

تبصرے