السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
عورتوں کے لیے سفید لباس کا حکم کیسا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
علماء نے اس کی تاکید کی ہے کہ عورت کے لیے سفید لباس جائز نہیں چونکہ سفید لباس اس کے ملک میں مردوں کی عادت اور ان کاشعار ہے،اس لیے اس میں مردوں کی مشابہت ہے۔
شیخ ابن عثمین رحمۃ اللہ علیہ سے یہ منقول ہے کہ سفیدلباس پہننے میں کوئی حرج نہیں بشرط یہ کہ وہ مردوں کے لباس سے بناوٹ اور سلائی کے اعتبار سے مشابہ نہ ہو کیونکہ"اصل"جواز ہے،اور دوسری شرط یہ بھی ہے کہ وہ اسے پہن کر بازاروں میں نہ جائے کیونکہ یہ بے پردگی ہے۔(فضیلۃ الشیخ صالح الفوزان)
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب