سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(669) سیاہ لباس کی فرضیت

  • 19517
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 621

سوال

(669) سیاہ لباس کی فرضیت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا سیاہ لباس پہننا عورت کے لیے ضروری ہے یا کہ دیگر رنگ کے کپڑے پہننا بھی جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ اللہ عزوجل پر بہتان اور جھوٹ ہے اور اس کے دین میں زیادتی ہے۔عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا    کی حدیث سے بخاری میں یہ بات ثابت شدہ ہے کہ رفاعہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا    کی بیوی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم   کے پاس آئی اور اس پر سبز لباس تھا۔جو چاہتا ہے وہ علامہ شیخ ناصر الدین البانی رحمۃ اللہ علیہ   کی آخری طبع شدہ کتاب کی طرف رجوع کرے کہ صحابیات رضوان اللہ عنھن اجمعین     سیاہ کپڑوں کے سوا دیگر ر نگوں کے کپڑے بھی پہنا کرتی تھیں۔اور کوئی بھی ایسی دلیل نہیں جو کہ سیاہ کپڑے کی فرضیت پر راہنمائی کرتی ہو۔

علمائے کرام کا طریقہ کار یہ ہے کہ وہ عورت کے لیے سیاہ کپڑے کے جواز کے قائل ہیں جبکہ وہ وجوب کافتویٰ نہیں دیتے۔اور عصر حاضر کے کچھ ضدی بے علم لوگ اس کو واجب کہتے ہیں جن پر غلو کا غلبہ ہے۔اس کی بنیاد کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم   پر بھی نہیں۔(فضیلۃالشیخ محمد بن عبدالمقصود)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 598

محدث فتویٰ

تبصرے