السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا گھر میں کام کاج کرنے والی نوکرانی کا ا پنے مخدوم سے پردہ لازم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہاں،اس کا اپنے مخدوم سے پردہ اور زینت کو چھپانا لازم ہے۔اس کی اس سے تنہائی اختیار کرنا بھی حرام ہے دلائل کے عموم کی وجہ سے کیونکہ اس کے پردہ نہ کرنے اور اظہار زینت میں فتنہ انگیزی ہے۔ایسے ہی اس سے تنہائی بھی شیطان کی فتنہ سامانی کا سبب اور ذریعہ ہے۔(سماحۃ الشیخ عبداللہ بن باز رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب