سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(664) بہن کا بھائی کے سامنے بے پردہ ہونا

  • 19512
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1094

سوال

(664) بہن کا بھائی کے سامنے بے پردہ ہونا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا بہن کااپنے بھائی کے سامنے ننگے بازو،سینہ اور پنڈلیاں ہوناجائز ہوگا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس کے لیے اپنے محرم ر شتہ داروں اور ایماندارعورتوں کے سامنے محض خوبصورتی کے مقامات ظاہر کرنے جائز ہوں گے،اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:

﴿وَلا يُبدينَ زينَتَهُنَّ إِلّا لِبُعولَتِهِنَّ أَو ءابائِهِنَّ...﴿٣١﴾... سورة النور

"اور اپنی زینت ظاہر نہ کریں مگر اپنے خاوندوں کے لیے یا اپنے باپوں کے لیے۔"

خوبصورتی کے مقامات یہ ہیں:سر،ہار کی جگہ،کنگنوں کی جگہ اور کندھے پر رکھا جانے والا بازو بند۔ایسے ہی پاؤں اور پازیب کے مقامات ایسے ہیں جو عورت اپنے محرم  رشتہ داروں اور عورتوں کے سامنے ظاہر کرسکتی ہے۔(علامہ ناصر الدین البانی رحمۃ اللہ علیہ )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 595

محدث فتویٰ

تبصرے