السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میری ماں کو ایک دوسری عورت نے دودھ پلایا،اور اس دودھ پلانے والی کی کچھ سوکنیں ہیں۔ کیا ان سوکنوں کے بیٹے میرے ماموں ہوں گےیا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ دودھ پلانے والی عورت تمھاری رضاعی نانی ہوگی کیونکہ اس نے تمھاری ماں کو دودھ پلایا ہے اور دودھ پلانے والی کا خاوند تیری ماں کا رضاعی باپ اور تیرا رضاعی نانا ہو گا اور اس عورت کی سوکنیں تیرے رضاعی ناناکی بیویاں ہیں ان کی اولاد تیری ماں کے بھائی اور تیرے ماموں ہوں گے چونکہ ان کا باپ تیرا نانا ہے اور وہ تمھاری ناناکی اولاد ہیں لہٰذا وہ تیرے رضاعی ماموں ہوں گے۔(عبداللہ بن جبرین)
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب