سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(620) عورت کا پیالی میں دودھ نکال کر کسی مرد کو پلا کر محرم بنانے کا حکم

  • 19468
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 925

سوال

(620) عورت کا پیالی میں دودھ نکال کر کسی مرد کو پلا کر محرم بنانے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک عورت کا کوئی محرم رشتہ دار نہیں ہے اور وہ اپنے ملک میں جانا  چاہتی ہے۔اس نے ایک پیالی میں اپنا دودھ دوھ کر ایک آدمی کو پلایا۔کیا وہ آدمی یہ دودھ پی کر اس عورت کا محرم بن جائے گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس دودھ کا پینا اس مرد کو اس عورت کا محرم نہیں بنائے گا کیونکہ جس رضاعت سے حرمت ثابت ہوتی ہے تو وہ دودھ ہے جو دو سال کی عمر کے اندر اندر پیا جائے اور پانچ مرتبہ سے کم بھی نہ ہو۔(محمد بن ابراہیم)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 551

محدث فتویٰ

تبصرے