السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کتنی دفعہ دودھ پینے سے حرمت ثابت ہوتی ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہر وہ رضعت جس میں دودھ پیا جائے ایک رضعت شمار ہوگی،چاہے وہ ایک ہی مجلس میں ہو،اور اگر اس نے ایک دفعہ دودھ پیا پھر پستان سے علیحدہ ہوگیا تو یہ ایک رضعت ہوجائے گی۔رضعات کے لیے ضروری نہیں کہ ان میں سیر ہوکرہی دودھ پیا جائے،اور پیا ہوا دودھ جب آنتوں میں چلا جائے تو ان کو پھاڑ دیتاہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت ر ضاعت میں لگائی ہوئی شرط"فتق الامعاء" یعنی آنتوں کو پھاڑے،پوری ہوجاتی ہے۔[1](عفیفی رحمۃ اللہ علیہ )
[1] ۔نیز پانچ دفعہ دودھ پینےسے حر مت رضاعت ثابت ہوتی ہے جیساکہ صحیح حدیث میں موجود ہے۔ح
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب