سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(599) باپ کا اپنی کم عمر لڑکی یا لڑکے کے مال سے خلع کرانے کا حکم

  • 19447
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 750

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا باپ کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی کم عمر لڑکی یا لڑکے کے مال سے خلع کرائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

باپ کو یہ حق ہے کہ وہ اپنے کم عمر لڑکے کے مال سے خلع دیتے ہوئے طلاق دے دے اسی طرح وہ اپنی کم عمر لڑکی کے مال سے اس کے لیے خلع لینے کا حق رکھتا ہے شیخ موفق اور شارح اسی قول کی طرف میلان رکھتے ہیں کیونکہ اسی میں مصلحت ہے "الانصاف"کے مصنف نے اسی قول کو درست اور صحیح کہا ہے اور یہی قول اصل کے موافق ہے کیونکہ باپ اپنی اولاد کا ایسے تمام معاملات میں قائم مقام ہے جن کو وہ عمدگی کے ساتھ سرانجام نہ دے سکتے ہوں۔(السعدی)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 530

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ