سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(590) کیا عورت کسی وجہ سے اپنے خاوند کے قریب آنے سے باز رہنے پر گناہ گار ہوتی ہے؟

  • 19438
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 795

سوال

(590) کیا عورت کسی وجہ سے اپنے خاوند کے قریب آنے سے باز رہنے پر گناہ گار ہوتی ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا عورت گناہ گار ہوتی ہے جب وہ اپنے خاوند کے طلب کرنے پر کسی نفسیاتی حالت جس میں وہ مبتلا ہے یا کسی بھی مرض کی وجہ سے جو اس کی تکلیف کا باعث بنتا ہے اس کے پاس آنے سے رکی رہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورت پر واجب ہے کہ جب اس کا خاوند اس کو اپنے بستر پر بلائے تو وہ اس کی بات مانے لیکن جب وہ کسی نفسیاتی بیماری میں مبتلا ہو جس کی وجہ سے اس کے لیے خاوند کا سامنا کرنا ممکن نہ ہو تو  خاوند کو اس حالت میں حلال نہیں ہے کہ وہ اس سے بستر پر آنے کا مطالبہ کرے کیونکہ نبی  صلی اللہ علیہ وسلم   کا فرمان ہے۔

" لَا ضَرَرَ وَلَا ضِرَارَ"[1]

"نہ کسی تکلیف کو قبول کرو اور نہ کسی کو تکلیف پہنچاؤ۔"

لہٰذا خاوند پر واجب ہے کہ وہ قدرے توقف کرے یا پھر عورت سے ایسے انداز میں لطف اندوز ہو جو اس کے لیے تکلیف کا باعث نہ بنے۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ  )


[1] ۔حسن مسند احمد (1/313)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 524

محدث فتویٰ

تبصرے