سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(585) فوت شدہ خاوند پر اظہار غم کے لیے سیاہ کپڑے پہننے کا حکم

  • 19433
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-28
  • مشاہدات : 811

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا فوت شدہ شخص پر اظہار غم کے لیے سیاہ کپڑے پہننا جائزہے اور خاص طور پر جب فوت ہونے والا اس کا خاوند ہو؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مصائب کے وقت سیاہ لباس پہننا باطل شعار ہے،اس کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔انسان کومصیبت کے وقت وہ کام کرنا چاہیے جس کی شریعت نے اجازت دی ہے۔وہ مصیبت کے وقت پڑھے:

"إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ اللَّهُمَّ أْجُرْنِي فِي مُصِيبَتِي وَأَخْلِفْ لِي خَيْرًا مِنْهَا"[1]

"یقیناً ہم اللہ کی ملکیت ہیں اوربلاشبہ ہم اس کی طرف لوٹنے والے ہیں۔اے اللہ !مجھے میری مصیبت میں اجر عطا کر اور مجھے اس کانعم البدل عطا کر۔"

لہذا جب بندہ ایمان کے ساتھ ثواب کی نیت سے یہ کلمات پڑھے گا تو بلاشبہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ اس کو اس کے صلے میں اجروثواب عطا کرے گا اور اس کا بہتر بدلہ عطا کرے گا۔ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا    کویہ صورت پیش آئی جب ان کے چچا زاد خاوند ابو سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ   وفات پا گئے جو ان کو تمام لوگوں سے زیادہ محبوب تھے تو انھوں نے مذکورہ کلمات پڑھے۔ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا    کہتی ہیں کہ میں اپنے دل میں کہتی:ابو سلمہ  رضی اللہ تعالیٰ عنہ   سے بہتر کون ہے؟پس جب ان کی عدت ختم ہوئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم   نے ان کو نکاح کا پیغام دیا۔اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم   ان کے لیے ابو سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا    سے بہتر تھے۔اسی  طرح جو بھی اللہ پر ایمان رکھتے ہوئے اور ثواب کی نیت سے یہ کلمات اداکرے گا تو بلاشبہ اللہ تعالیٰ اس کی مصیبت پراس کو اجر وثواب عطا کرے گا اور اس کو اس کابہتر عوض عطا کرے گا۔

رہا مخصوص لباس،مثلاً کالا اوراس کے مشابہ پہننا تو اس کی کوئی اصل اور بنیاد نہیں ہے بلکہ یہ ایک باطل اور مذموم امر ہے۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثمین  رحمۃ اللہ علیہ  )


[1]۔صحیح مسلم مسند احمد(309/6)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 518

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ