سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(576) عدت والی عورت کا امتحان میں شرکت کرنے کا حکم

  • 19424
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 941

سوال

(576) عدت والی عورت کا امتحان میں شرکت کرنے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عدت والی خاتون کا امتحان میں شرکت کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایک عورت اپنے امتحان کے لیے جانے کا فتویٰ پوچھتی ہے۔معلوم رہے کہ اس کا بھائی خود گاڑی میں اسے امتحان گاہ تک لے جائے اور پھر  گھر واپس لائے گا۔امتحان گاہ میں صرف عورتیں ہی ہوتی ہیں اور یہ کہ وہ شرعی لباس میں جائے گی،پس جب صورت حال ایسی ہے جیسی کہ بیان کی گئی ہے تو بظاہر اس کا نکلنا جائز ہے لیکن اس پر سوگ کے احکام کا التزام اور سوگ میں استعمال کیے جانے والے کپڑوں کا پہننا ضروری ہے،نیز وہ مردوں سے اختلاط نہ کرے۔(محمد بن ابراہیم)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 513

محدث فتویٰ

تبصرے