سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(575) عدت والی عورت کا تدریس و تمریض کے لیے نکلنے کا حکم

  • 19423
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 816

سوال

(575) عدت والی عورت کا تدریس و تمریض کے لیے نکلنے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عدت والی عورت کا تدریس اور تمریض کے لیے نکلنے کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسی عورت کاجواپنے خاوند کی وفات کی عدت میں ہے دن کے اوقات میں ایسے ضروری کام کے لیے گھر سے نکلنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔جو کام اس کے علاوہ کوئی نہیں کرسکتا۔ان ضرورتوں میں سے عورت کا اپنے اعمال مطلوبہ مثلاً تدریس وتمریض اور دیگر ان کام،جو عورتوں کے ساتھ مخصوص ہیں جن کا مردوں سے کوئی تعلق نہیں،کی ادائیگی کے لیے نکلنا بھی ہے،لیکن شرط یہ ہے کہ وہ خوشبو،بھڑ کیلے لباس اور زیب وزینت سے اجتناب کرے۔(محمد بن ابراہیم)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 512

محدث فتویٰ

تبصرے