السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
(1) طلاق خلع : یہ کیا چیز ہے کیا خلع کے لیے مرد کی رضامندی ضروری ہے یا عورت اپنی مرضی سے خلع لے سکتی ہے کیا کیا شرائط ہیں ذرا تفصیل سے خلع کے بارہ میں روشنی ڈالیں ؟
(2) فسخ نکاح : ہمارے مذہب میں اس کی کیا حیثیت اور کیا طریقہ کار ہے کب تنسیخ نکاح ہوتی ہے اور کیا خلع تنسیخ نکاح ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
آپ کا مکتوب گرامی موصول ہوا قلت فرصت کی بنا پر آپ کی مطلوب تفصیل سے قاصر ہوں۔ اختصاراً گذارش ہے کہ خلع مجرد عن الطلاق صحیح قول کے مطابق فسخ ہوتا ہے نیز خلع میں خاوند بیوی دونوں کی رضا ضروری ہے فسخ نکاح کی کئی صورتیں ہیں ان میں خیار بلوغ یا کسی اور وجہ سے قاضی کا نکاح توڑنا بھی شامل ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب