السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جب مرد نے اپنی بیوی سے کہا:جب تو فلاں کام کرے گی تو تو مجھ پر میری ماں اور بہن کی طرح ہوگی،اس عورت نے بھول کر وہ کام کرلیا۔
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مرد پر قسم کا کفارہ دینا لازم ہوگا لیکن اگر عورت نے وہ کام بھول کر نہیں کیا تو یہ ظہار ہوگا کیونکہ لوگ معذور ہیں:
﴿ رَبَّنا لا تُؤاخِذنا إِن نَسينا أَو أَخطَأنا...﴿٢٨٦﴾... سورةالبقرة
"اے ہمارے رب!ہم سے مواخذہ نہ کہ اگر ہم بھول جائیں یا خطا کر جائیں۔"
(العفیفی رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب