السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایسے آدمی کے متعلق سوال کیاگیا جس نے کہا:مجھ پر طلاق دینا واجب ہے میں فلاں جگہ میں نہیں جاؤں گا،پھر وہ اس جگہ چلاگیا ۔اس کا کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جس شخص نے کہا:مجھ پر طلاق دینا واجب ہے،میں فلاں جگہ نہیں جاؤں گا،پھر وہ بھول کر نہیں بلکہ جان بوجھ کر وہاں چلا گیا تو عورت پر ایک طلاق واقع ہوگئی اور اگر وہ مذکورہ جگہ میں نہ جائے تو عورت پر کوئی طلاق شمار نہ ہوگی۔(السعدی)
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب