السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک آدمی نے کسی عورت سے اس بنا پر شادی کی کہ ہو کنواری ہ مگر وہ شادی شدہ نکلی۔ کیا اب اس آدمی کو فسخ نکاح کا حق حاصل ہوگا،اور وہ اس سے نقصان پورا کرے گا جس نے اس کو دھوکا دیا؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس کو فسخ نکاح کا حق حاصل ہے ،اور اس کو حق ہے کہ وہ اس عیب کے ظاہر ہونے پر حق مہر سے کچھ حصہ و اپس طلب کرے وہ اس طرح کہ باکرہ اور ثیبہ کے حق مہر میں جتنا فرق ہے اتنا یہ مقرر حق مہر سے واپس لےلے۔اور جب دخول سے پہلے نکاح فسخ کردے تو حق مہر ساقط ہوجائے گا۔(ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب