سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(535) جب بیوی نے خاوند کے نامرد ہونے کا دعویٰ کیا

  • 19383
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 590

سوال

(535) جب بیوی نے خاوند کے نامرد ہونے کا دعویٰ کیا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب بیوی نے دعویٰ کیا کہ اس کا خاوند نامرد ہے،مرد کو معائنے کے لیے بلایاگیا تو وہ بھاگ نکلا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تمہارے خط کے ذریعے اطلاع موصول ہوئی جو اس عورت کے متعلق تھی جس نے یہ دعویٰ کیا کہ اسکا خاوند نامرد ہے،اوراس  کی بکارت(کنورہ پن) زائل نہیں ہوئی۔ اور بیوی کے انکار پر قاضی نے اس کو لیڈی ڈاکٹرز کے پاس معائنے کے لیے بھیج دیا لیکن معائنہ مکمل ہونے سے پہلے ہی خاوند بھاگ نکلا اور واپس نہ آیا۔اب قاضی صاحب اس عورت کے متعلق فیصلہ دینے کے لیے راہنمائی کے طالب ہیں۔

مذکورہ مسئلے میں غوروفکر کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ عورت کے لیڈی ڈاکٹرز سے طبی معائنہ کرانے میں کوئی حرج نہیں،اور اس کے ساتھ ساتھ خاوند کو تلاش کیا جائے تاکہ وہ بیوی کے متعلق اپنے دعوے کو ختم کرائے،اور اگر وہ حاضر نہیں ہوتا تو قاضی اس کے اپنی بیوی سے غائب رہنے اور اس کے نان ونفقہ کی ادائیگی کے معاملے پر غور وفکر کرے(اور جو مناسب ہو وہ کاروائی کرے۔)(محمد بن ابراہیم)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 481

محدث فتویٰ

تبصرے