سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(479) عورت مرتے وقت جس خاوند کے ساتھ ہوگی جنت میں بھی اسی کے ساتھ ہوگی

  • 1937
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 2076

سوال

(479) عورت مرتے وقت جس خاوند کے ساتھ ہوگی جنت میں بھی اسی کے ساتھ ہوگی

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک عورت کی یکے بعد دیگرے کئی شادیاں ہوئی ہوں تو جنت میں کس خاوند کے ساتھ ہو گی۔ اگر کوئی نص ہو تو ذکر فرمائیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ابودرداء اور ام درداء رضی اللہ عنہما کا مکالمہ کہیں پڑھا ہے حوالہ اس وقت یاد نہیں ام درداء نے کہا میں آپ کو (ابودرداء کو) نہیں جانتی تھی گھر والوں نے آپ کے ساتھ شادی کر دی اب چاہتی ہوں کہ جنت میں بھی آپ کے ساتھ رہوں تو ابودرداء نے فرمایا پھر میرے بعد کسی کے ساتھ شادی نہ کرنا۔ تو اس حکماً مرفوع روایت سے پتہ چلتا ہے کہ عورت دنیا میں مرتے وقت جس خاوند کے پاس ہو اگر وہ دونوں جنت میں جائیں تو وہ اس کے پاس ہی ہو گی۔(1)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب


(1)قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم اَلْمَرْأَۃُ لِآخِرِ أَزوَاجِھَا۔ عورت اپنے آخری خاوند کے پاس ہو گی۔ (السلسلة الصحیحة۔ ۱۲۸۱۔ ج۳) اسی مقام پر ابو درداء رضی اللہ عنہ والی روایت ہے۔

احکام و مسائل

نکاح کے مسائل ج1ص 330

محدث فتویٰ

تبصرے