السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا بیویوں کے درمیان نان ونفقہ اور لباس میں برابری کرنا جائز ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس سلسلے میں وہ دوسری روایت صحیح ہے جس کو شیخ الاسلام رحمۃ اللہ علیہ نے اختیار کیا ہے کہ بلاشبہ ان میں برابری کرنا واجب ہے ان میں برابری نہ کرنے کے ظلم اور زیادتی ہونے کہ وجہ سے ،نہ کہ واجب کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بلکہ وہ بیویوں کے درمیان جس قسم کے عدل پر بھی قدرت رکھتا ہے وہ اس پر واجب ہے برخلاف اس عدل کے جس کی وہ طاقت ہی نہیں رکھتا،مثلاً:وطی اور اس کے تابع امور۔(السعدی)
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب