سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(477) مشت زنی اور اس سے بچنے کا طریقہ

  • 1935
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 8784

سوال

(477) مشت زنی اور اس سے بچنے کا طریقہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مشت زنی کیا ہے۔ جو یہ فعل کرتا ہے اسے کل قیامت کے دن کس قسم کی سزا ملے گی اس فعل بد سے بچنے کا کیا طریقہ ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :

﴿فَمَنِ ٱبۡتَغَىٰ وَرَآءَ ذَٰلِكَ فَأُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡعَادُونَ﴾--المومنون7

’’پھر جو کوئی ڈھونڈے اس کے سوا وہ ہی ہیں حد سے بڑھنے والے‘‘  اس فعل شنیع سے بچنے کے لیے یہ دعا کثرت سے پڑھتے رہیں۔

«اَللّٰهُمَّ مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلٰی طَاعَتِکَ»(مسلم- ترمذى)

نیز یہ دعا پڑھا کریں ۔

 «اَللّٰهُمَّ إِنِّیْ أَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْمَاثَمِ وَالْمَغْرَمِ»

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

نکاح کے مسائل ج1ص 328

محدث فتویٰ

تبصرے