السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک عورت نے کسی مرد سے شادی کی جب وہ رخصت ہوکر اس کے پاس آئی تو اس نے دیکھا کہ مرد کے جسم پر پھلہری ہے کیا عورت کے لیے نکاح فسخ کرانا جائز ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب میاں بیوی میں سے کسی ایک میں جنون کوڑھ یا پھپلہری ظاہر ہو جائے تو دوسرے کو نکاح فسخ کرنے کا حق حاصل ہوگا۔ جب عورت نکاح فسخ کرے تو اس کو اپنے جہیز میں سے کچھ لینا جائز نہیں اگر عورت دخول سے پہلے نکاح فسخ کردے تو اس کا مہر ساقط ہو جائے گا اور اگر وہ دخول کے بعد نکاح فسخ کرے تو اس کا حق مہر ساقط نہ ہو گا۔(ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب