سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(488) مرد کا کسی عورت اور اس کی بھانجی کو اپنی زوجیت میں جمع کرنے کا حکم

  • 19336
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-19
  • مشاہدات : 746

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص نے کسی عورت سے شادی کی اب وہ اس پر اس عورت کی بھانجی سے شادی کرنا چاہتا ہے تو اس کا کیا حکم ہے؟ کیا یہ جائز ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس کی بیوی جو اس کے نکاح میں ہے اس لڑکی کی خالہ ہے جس سے وہ اب شادی کرناچاہتا ہے پس جب اس لڑکی سے شادی اس کی خالہ کو زوجیت میں باقی رکھتے ہوئے تو یہ جائز نہیں ہے کیونکہ نبی  صلی اللہ علیہ وسلم   کا ارشاد ہے۔

لَا تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا وَلَا خَالَتِهَا [1]

"نہ شادی کی جائے کسی عورت سے اس کی پھوپھی یا خالہ پر۔"(سعودی فتویٰ کمیٹی)


[1] ۔ صحیح مسلم رقم الحدیث (1408)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 437

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ